Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 7 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

عزم استحکام ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کر کے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیئے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے نوکچہ میں خالی واٹر باؤزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری اورمؤثر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد این 40 شاہراہ کے مختلف مقامات پرآتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث فتنہ الہندوستان کے 11 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز کی آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version