Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق کا انعقاد

‘مشق کا مقصد اسپیشل فورسز کے درمیان تعاون اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا’

پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق ایٹرنل برادرہُڈ-5 کا انعقاد کیا گیا۔

13 سے 25 ستمبر2026 تک ازبکستان میں منعقدہ کثیرملکی اسپیشل فورسز کی مشقوں میں پاکستان سمیت پانچ ممالک کے دستوں اور قازقستان نے بطور مبصرملک شرکت کی۔

ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق کا مقصد اسپیشل فورسزکے درمیان تعاون، رابطہ کاری اورپیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔

مشترکہ مشق میں شریک فورسز نے جدید آپریشنز، جنگی حکمتِ عملی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تجربات کا تبادلہ کیا۔

ایٹرنل برادرہُڈ-5 مشق شریک ممالک کے بڑھتے دفاعی وسیکیورٹی تعاون، باہمی اعتماداور فوجی تعلقات کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version