ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں طالبات اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے خصوصی نشست کے دوران طالبات کے سوالات کے مدلل اور مفصل جوابات دیے، براہ راست سوال وجواب سےطالبات کو قومی امور سے متعلق حقائق جاننے کا موقع ملا، کئی ابہام اور غلط فہمیاں بھی دورہوئیں۔
اس موقع پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نےکہا کہ تعلیم کا مقصد صرف نصابی معلومات تک محدود نہیں بلکہ طالبات کی تربیت اور انہیں زمینی حقائق سے آگاہ کرنا بھی ضروری ہے۔
طالبات کا کہنا تھا کہ اے آئی سے تیارکردہ گمراہ کن مواد سے بچنے کے لیے معلومات کی تصدیق مستند ذرائع سےکرنا ضروری ہے
فیکلٹی ممبران نے اکیڈیمیا اورقومی اداروں کے درمیان براہ راست روابط کو اہم قراردیا جبکہ طالبات نے ایسی نشستوں کے تسلسل پر زور دیا۔

















