Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان طالبان کی الزام تراشی پر وزارتِ اطلاعات کا سخت ردعمل

‘نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا افغان طالبان کا سفید جھوٹ ہے’

اسلام آباد: افغان طالبان رجیم کے نام نہاد وزیر برائے سرحدات کی الزام تراشی پر وزارتِ اطلاعات و نشریات نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا افغان طالبان اور ان کے ترجمانوں کا سفید جھوٹ ہے، ان بے بنیاد الزامات کا مقصد افغانستان میں اندرونی بغاوت، ظلم اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانا ہے۔

وزارت اطلاعات نے بتایا کہ افغان طالبان کی موجودہ حکومت غیر نمائندہ ہے جو افغان عوام پر بزورِ طاقت مسلط کی گئی ہے، افغان حکومت کے مضحکہ خیز بیانات دراصل ان کی اپنی اندرونی ناکامیوں اور مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ چند افغان رہنما پیسوں کے لالچ میں ‘ہندوتوا’ کے ناپاک عزائم کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں، افغان طالبان کا دہشت گردوں کی سرپرستی اور سہولت کاری کرنا غیراسلامی عمل ہے۔

وزارت اطلاعات مطابق پیسوں کی خاطر خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی پالیسی افغان طالبان کو خود تباہی کی طرف لے جا رہی ہے، افغان طالبان ریجیم کا کرائے کے ایجنٹوں والا یہ طرزِ عمل افغانستان کو تباہی کے راستے پر لے جا رہا ہے جو عزت و وقار سے مکمل طور پر عاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version