Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 18دہشت گرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔

 خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 13 خوارج جہنم واصل کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کوکامیابی سے نشانہ بنایا، اور ان کی نقل و حرکت پرمسلسل نگرانی رکھتے ہوئے ان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی۔

سیکیورٹی فورسزعزم استحکام ویژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف موثرکارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقوں سیاپشت اورکلی گشتری میں کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گرد جہنم واصل کر دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کےدوران جہنم واصل ہونےوالے دہشت گردوں کےقبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا، علاقے میں ممکنہ  دہشتگردوں کےخاتمے کے لیے کلیئرنس اورسرچ آپریشن جاری ہے۔

بلوچستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version