Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بحرین کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

بحرینی وزیر خارجہ کا دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار۔

راولپنڈی: بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان و بحرین کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بحرین کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

بحرینی وزیر خارجہ نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version