سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 1 خارجی دہشت گرد کو جہنم واصل کردیا۔
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں عزم استحکام ویژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے خارجی کو جہنم واصل کیا، علاقے میں خوارج کی نقل وحرکت اور ان کی موجودگی پر کڑی نگرانی رکھی ہوئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز دہشت گردوں کے نیٹ ورکس تباہ کرنے اوران کی نقل وحرکت کو مفلوج کرنے میں انتہائی مؤثر ثابت ہورہے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

















