Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان اور برازیل کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

برازیلی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک افواج کی خدمات کو سراہا۔

راولپنڈی: برازیل کے مسلح افواج کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برازیل کے مسلح افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ برازیل کے مسلح افواج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور برازیل کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ برازیلی ایڈمرل نے پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ برازیلی وفد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک افواج کی خدمات کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version