وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بنکاک میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی جس میں مختلف معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق محمد اورنگزیب اور کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ملاقات آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس 2026 کے موقع پر ہوئی۔
ملاقات کے دوران معاشی معاملات پر گفتگو کی گئی جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف سربراہ کو پاکستان کے ساتھ حالیہ اسٹاف لیول معاہدے سے بھی آگاہ کیا۔
