Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 2 دہشت گرد ہلاک، 104 افغان شہری گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو بھی ناکام بنایا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقہ پرنگ آباد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر بروقت کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت اور تربت میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش کو بھی ناکام بنادیا۔

سیکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 104 غیرقانونی افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version