Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اعلان کر دیا، نوٹیفکیشن جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 17 سے 19 اکتوبر تک تین روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی

وفاقی حکومت نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا جس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 17 سے 19 اکتوبر تک تین روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی سے صارفین کو فی لیٹر 3 روپے 93 پیسے کا ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version