Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیر کالونی اسکول سانحہ، تحقیقاتی رپورٹ میں سنگین غفلت کا انکشاف

تحقیقاتی رپورٹ میں متعلقہ اداروں کی جانب سے نگرانی میں کوتاہی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

پشاور: پشاور کے علاقے دیر کالونی میں 15 اکتوبر کو نجی اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی جس میں متعلقہ اداروں کی نگرانی میں کوتاہی اور اسکول کی عمارت سے متعلق اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسکول ایک رہائشی مکان میں قائم تھا جب کہ عمارت کی پہلی منزل کی چھت لکڑی کے تختوں پر اینٹیں رکھ کر بنائی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسکول کی عمارت کا منظور شدہ نقشہ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے ریکارڈ میں موجود نہیں تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں متعلقہ اداروں کی جانب سے نگرانی میں کوتاہی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ نے نجی اسکولوں کی رجسٹریشن، عمارتوں کی حفاظت اور نگرانی کی ذمہ داری پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی پر عائد کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version