کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی کی رہائی کا مطالبہ ہی چھوڑ دیا ہے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا مثبت عمل ہے تاہم پارٹی کو اپنے بنیادی مطالبے کو نہیں بھولنا چاہیے۔
عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ’’چاند مانگو تو خربوزہ ملے گا، خربوزہ مانگو تو زیرہ‘‘۔ پی ٹی آئی نے اب چاند مانگنا ہی چھوڑ دیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی اب پارٹی کے مطالبات میں شامل ہی نہیں ہے۔
چاند مانگو تو خربوزہ ملے گا
خربوزہ مانگو تو زیرہPTI نے چاند مانگنا ہی چھوڑ دیا – خان کی رہائی اب PTI کی ڈیمانڈ میں شامل ہی نہیں ہے –
بس ملاقات کرا دو- میں حیران ہوں کہ آخر یہ لیڈرشپ
خان کے علاوہ جو لوگ قید ہیں ان کی بھی کوئی بات نہیں کر رہی- شاہ محمود ، بیگم یاسمین ، میاں محمود ، اعجاز چودھری ، عمر چیمہ کی بات بھی نہیں ہوئی-
PTI کا حکومت کے ساتھ بیٹھنا ایک مثبت عمل ہے مگر اپنے چاند کو نہ بھولیں-
محمود خان اچکزئی ، علامہ ناصر اور دیگر کا خان کی رہائی میں کوئی دلچسپی نہیں— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 21, 2026
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اب صرف ملاقات کرانے کی بات کی جارہی ہے جس پر انہیں حیرت ہے کہ پارٹی قیادت بانی پی ٹی آئی کے علاوہ جیلوں میں قید دیگر رہنماؤں کے بارے میں بھی بات نہیں کررہی۔
عمران اسماعیل نے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی، بیگم یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر چیمہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان رہنماؤں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا حکومت کے ساتھ بیٹھنا ایک مثبت عمل ہے تاہم پارٹی کو اپنے بنیادی مطالبے کو نہیں بھولنا چاہیے جب کہ محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر اور دیگر رہنماؤں کی بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں کوئی دلچسپی نہیں۔
















