Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وائرل: چھت پر رینگتے 16 فٹ لمبے اژدھا نے سنسنی پھیلا دی

آسٹریلیا میں ایک گھر کی چھت پر چہل قدمی کرتے سولہ فٹ لمبے اژدھا نے خوف وہراس پھیلا دیا۔

کوئنز لینڈ کے رہائشی اس وقت خوف میں مبتلا ہو گئے جب انہوں نے اس قدر بڑے اژدھے کو گھر کی چھت پر بلا خوف ادھر سے ادھر گھومتے پھرتے دیکھا۔

اس غیر معمولی منظر کو دیکھنے کے لیے بہت سے لوگ باہر جمع ہو گئے۔  جبکہ ایک شخص نے پورے واقعے کو کیمرے پرریکارڈ بھی کرلیا۔

انٹر نیٹ پر بھی اس ویڈیو نے کافی توجہ حاصل کر لی ہے۔

 رینگنے والے جانوروں کو پکڑنے میں ماہر شخص نے بتایاکہ آسٹریلیا میں سانپوں کو اس طرح حرکت کرتے دیکھنا عام بات ہے۔ انہیں جب درختوں میں دیکھا جائے تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ وہ کسی پرندے کا شکار کر رہے ہیں یا خود شکار سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں