Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وائرل ویڈیو؛ جنگل کا بادشاہ گینڈے سے کیوں ڈر گیا؟

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں جنگل کے دو بادشاہ کسی فائٹنگ کے بغیر ہی گینڈوں کے سامنے ہار مان گئے۔ 

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ دو شیر سڑک کے بیچ میں بڑے آرام سے لیٹے ہیں لیکن جیسے ہی دو گینڈے آہستہ آہستہ چلتے ہوئے ان کے قریب آتے ہیں تو شیر کسی مزاحمت کے بغیر وہاں سے چلے جاتے ہیں ۔

 اس ویڈیو کے سامنے آتے ہی  سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی،کہ شیر گینڈے سے ڈرتے ہیں جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور ایک دوسرے کی جگہ کا احترام کرتے ہیں اور غیرضروری تنازعات میں مشغول ہونے کے بجائے امن برقرار رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں