Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بمقابلہ آسٹریلیا، وسیم اکرم کی تیاری نے سب کو حیران کر دیا

سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک دلکش تصویر شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے میچ کے لیے اپنا نیا اسٹائل متعارف کروایا ہے۔

وسیم اکرم نے انسٹاگرام پر یہ دلکش تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’میری چھوٹی شہزادی نے مجھے اس ہفتے پرتھ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے لئے خوبصورت بنایا ہے‘۔

سابق کرکٹر نے معصومانہ انداز میں اپنے مداحوں سے پوچھا کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ موسم گرما کے لیے اچھا نیا انداز ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

وسیم اکرم کی اس پوسٹ پر دنیا بھر سے صارفین ناصرف بے حد پیار کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ ساتھ ہی باپ بیٹی کے دوستانہ رشتے کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

واضح رہےکہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہو گا۔