Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورانِ پرواز خاتون مسافر کےسینڈوچ سے کیڑا نکل آیا

بھارتی ائیر لائن میں دوران پرواز ایک خاتون مسافر کےسینڈوچ سے کیڑا نکل آیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ نئی دہلی سے ممبئی جانے والی بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں ایک خاتون مسافر سبزی کے سینڈوچ میں کیڑا دیکھا رہی ہیں۔

خشبو گپتا نامی ان خاتون مسافر نے اپنے سینڈوچ سے  کیڑا نکلنے کی شکایت جہاز پر موجود عملے سے کی لیکن اس وقت فوری طور پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔

وائرل ویڈیو:

ان خاتون نے ویڈیو بناتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود بھی انہوں نے دیگر مسافروں کی صحت کو خطرے میں ڈالتے ہوئے یہی کھانا تقسیم کیا ہے۔

خاتون نے مزید بتایا کہ جہاز کے عملے نے انہیں اس کیڑے والے سینڈوچ  کی جگہ دوسری کھانے کی چیز لینے کا کہا لیکن انہوں  نے لینے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ ان خاتون نے فلائٹ انتظامیہ کی لاپرواہی پر کیس درج کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے باوجود بھی ائیر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔