Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فضائی بلندی پر ہاٹ ائیربیلون کے درمیان رسی پر چلنے کا کارنامہ

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو منفرد کرنے کی خاطر جان ہتھیلی پر رکھ کر کچھ بھی کرنے کےلئے تیار رہتے ہیں۔

ان ہی افراد میں سے ایک شخص رافیل زوگنو بریڈی ہیں ، جنہوں نے ہمیشہ اپنے عمل سے ثابت کیا کہ وہ خطروں کے حقیقی کھلاڑی ہیں ۔

رافیل زوگنو کی یہ ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے برازیل میں 6 ہزار فٹ کی فضائی بلندی پر دو ہاٹ ائیر بیلون کے درمیان منسلک رسی پر چل کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ ریکارڈ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی اونچائی سے دوگنی بلندی پر سرانجام دیا گیا۔

یہ کھلاڑی ننگے پاؤں کسی غلطی کے بغیر دونوں ہاٹ ائیر بیلون کے درمیان بندھی رسی پر چلا اور اپنی ہمت سے سب کو حیران کردیا۔