ایک سویڈن کمپنی نے ایسی منفرد کشتی تیار کی ہے جسے فلائنگ شپ کہا جائے تو بالکل بھی غلط نہیں ہوگا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کشتی کو Candela P-12 کا نام دیا گیا ہے ، جسے سال 2024 میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے پیش کر دیا جائے گا۔
یہ کشتی 29 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پانی کی سطح پر پرواز کرنے کے لیے 252 کلو واٹ گھنٹے کی بیٹری پر انحصار کرتی ہے، جوکہ 35 میل فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
39 فٹ لمبی اس کشتی میں بیک وقت 30 مسافر سوار ہو کر لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
ویڈیو دیکھیں:
کشتی کو پانی سے باہر نکالنے کے لیے ہائیڈرو فولائل کا استعمال کیا جاتا ہے اس لیے ایسا لگتا ہے کہ یہ اڑ رہی ہے۔
اس کشتی میں ڈیجیٹل فلائٹ کنٹرول سسٹم بھی ہے،جوکہ لہروں کے مطابق ڈھالنے کے قابل ہے۔




















