دیسی کھانا دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور سال 2024 کی جاری ہونی والی کھانوں کی لسٹ میں پاکستان اور بھارت کی کچھ ڈشز شامل کی گئیں ہیں۔
ٹیسٹ اٹلس، جو دنیا بھر کے کھانوں پر معلومات جمع کرتے ہیں، نے دنیا کے 100 بہترین پکوانوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان اور بھارت کے مقامی لوگوں کی طرف سے پسند کیے جانے والے دیسی کھانے تجویز کیے گئے ہیں۔
روایتی بٹر گارلک نان کو نان کی سب سے مشہور اقسام میں سے ایک کے طور پر فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو کہ آٹا، پانی، خمیر، نمک، چینی اور دہی کا استعمال کرکے بنایا جاتا ہے ، جسے بھارت سے منسلک بتایا جاتا ہے لیکن یہ پاکستان میں مقامی لوگوں میں بھی بہت مقبول اور لطف اندوز ہے۔
تکہ، ایک اور اسٹریٹ فوڈ کو بھی آزمانے کے لیے بہترین پکوانوں میں شمار کیا گیا ہے جو پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول ہے۔
تندوری چکن نے بھی اپنے خاص ذائقے کی وجہ سے اس فہرست میں جگہ بنائی، جن میں سے زیادہ تر مصالحے کے روایتی امتزاج سے شامل کئے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ روٹی کینائی کو برصغیر میں ایک پراٹھے کی طرح ملائیشیا سے منسلک کیا گیا ہے جس کا تعلق ارد گرد کے ممالک جیسے انڈونیشیا، برونائی اور تھائی لینڈ سے بھی ہے۔




















