Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وائرل ویڈیو؛ اسپائیڈر مین ’کار کلینر‘ بن گیا

ہالی وڈ فلموں کا مقبول کردار اسپائیڈر مین بلند و بالا عمارتوں پر چھلانگیں لگاتا تو سب نے دیکھا ہے لیکن اب اس نے کاروں کی صفائی کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔

کار کلینر اسپائیڈر مین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ اس کردار کے مخصوس سرخ و نیلے لباس میں ملبوس ہو کر کاروں کی صفائی کاکام کرنے میں مگن ہے۔

ٹریفک سگنل پر جیسے ہی گاڑی رکتی ہے یہ اچھلتا کودتا نمودار ہوجاتا ہے اور ونڈ اسکرین کی مخصوص اسپائیڈر مین انداز میں صفائی کرکے سب کو متاثر کرتا ہے۔

وائرل ویڈیو:

دو روز قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 14 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔