Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصنوعی ذہانت سے ’چاند سفارش‘ کا نیا ورژن تیار، ویڈیو وائرل

آج کی تاریخ میں دنیا میں کوئی ایسا شعبہ موجود نہیں ہے جہاں مصنوی ذہانت کا استعمال نہیں کیا جاتا ہو۔

حال ہی مین سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے فلم فنا کے مشہور گانے کا ایک نیا ورژن تیار کیا گیا ہے۔

سال 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فنا‘، جس میں عامر خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کئے تھے، کا مقبول ترین ٹریک ’چاند سفارش‘ کا نیا ورژن تیار کیا گیا ہے، جسے اصل میں شان اور کیلاش کھیر نے اپنی آواز میں گایا تھا۔

دوسری جانب اس گانے کا نیا ورژن کشور کمار اور محمد رفیع کی آواز اور 70 کی دہائی کے طرز میں پیش کیا گیا ہے جس کے لئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت کے استعمال سے اس گانے کا نیا ورژن انشومن شرما اور آدتیہ کالوے کی تخلیق ہے، جس کی ویڈیو بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پوسٹ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 1,39,600 ویوز اور 2,800 لائکس ملے ہیں اور صارفین کی جانب سے اسے بہت پسند بھی کیا جارہا ہے۔