Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسافر کی پائلٹ کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

موسمی اثرات کی پیش نظر اکثر و پیشتر فلائٹ منسوخ ہونے یا تاخیر کا شکار ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے مسافر کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں بھارتی ایئرلائن میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں فلائٹ کی اڑان میں 10 گھنٹے کی تاخیر سے شدید پریشان مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ مارا۔

 

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوہی ہے اور واقعے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایک مسافر جو کہ دہلی-گوا انڈیگو 6E-2175 فلائٹ میں سوار تھا، نے 10 گھنٹے کی مسلسل تاخیر سے پریشان ہو کر پائلٹ کو تھپڑ مارا اور ایئر لائن کی جانب سے بدانتظامی کی نشاندہی بھی کی۔

اس واقعے کی ویڈیو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ، “تشدد ناقابل قبول ہے، لیکن IndiGo کی بدانتظامی، غیر پیشہ ورانہ رویہ، اور 185 مسافر گھنٹوں تک بغیر کھانے کے پھنسے رہے۔”

صارف نے اس معاملے کے متعلق بتایا کہ فلائٹ کو 14 جنوری کو صبح 7.40 پر ٹیک آف کرنا تھا لیکن بورڈنگ کا آغاز دوپہر 12.20 پر ہوا تاہم بورڈنگ مکمل ہونے کے بعد بھی دوپہر 2.50 تک فلائٹ کے دروازے بند نہیں کئے گئے اور بتایا گیا کہ ٹیک آف کے لئے تاحال کلیئرنس نہیں مل سکی ہے۔

 

صارف اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ کچھ دیر بعد اعلان کیا گیا ہے کہ کیبن کریو  کے ایک ممبر کا انتظار کیا جارہا ہے جس کے بعد فلائٹ ٹیک آف کرے گی۔

اس تمام تر صورتحال کے بعد ایک فلائٹ جس میں بزرگ، بچے سمیت 185 مسافر سوار تھے مزید انتظار کرنے کا کہا گیا جس دوران انڈیگو فلائٹ کے اسسٹنٹ کیپٹن کو تھپڑ ماردیا۔