اسکائی ڈائیورز نے فضائی بلندی پر اڑتے ائیر بیلون سے لٹکی ٹرامپولین پر چھلانگ لگانے کا کامیاب مظاہرہ پیش کیا۔
انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی اس ایک ناقابل یقین ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ اسکائی ڈائیورز کا ایک گروپ ہزاروں فٹ کی فضائی بلندی پر اڑتے ہوئے ائیر بیلون سے منسلک ٹرامپولین پر چھلانگ لگاتا ہے اور پھر وہ خوشگوار موڈ میں اس ٹرامپولین پر فٹ بال بھی کھیلتے ہیں۔
اس کے بعد یہ سب خطروں کے کھلاڑی ایک ، ایک کرکے ٹرامپولین سے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہیں ، جن میں ایک باہمت لڑکی بھی شامل ہے۔
View this post on Instagram
یہ ویڈیو دو دن قبل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تھی، جس پر اب تک تقریباً 18,000 سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ اس پوسٹ پر دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




















