سردیوں کے موسم میں دھند ہوجانا عام بات ہے جس کی وجہ سے ہائی وے یا موٹروے پر سفر کرنا مشکل ہوجاتا ہے اور ایسی صورتحال میں حادثات کا اندیشہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
اس صورتحال سے بچنے کے لئے لوگ وقت، موسم اور جاری ہونے والی ہدایات پر عمل کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک ٹرک ڈرائیور کی وائرل ہونے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو پریشانی میں ڈال دیا ہے جو کہ بھارت کے ایک شہر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور دھند سے بچنے کے لئے دیسی جگاڑ کے طور پر ایک شخص کو چلٹے ٹرک کے بونٹ پر کھڑا کیا ہوا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور تیز رفتاری سے ٹرک چلا رہا ہے جبکہ ٹرک کے بونٹ پر کھڑا راستہ بتارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر صارفین نے پریشان کن تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دیا ہے۔




















