آج ہم آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتا رہے ہیں جو حیرت انگیز حد تک اپنی آنکھوں کے ڈیلے باہر نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا نام سڈنی ڈی کاروالہو میسکویٹا ہے جوکہ کسی بھی تکلیف یا جدوجہد کے بغیر دیکھتے ہی دیکھتے دونوں آنکھوں کے ڈیلے 0.71 انچ تک باہر نکال سکتاہے۔
انہوں نے اپنی اس صلاحیت کو ’قدرت کا تحفہ‘ قرار دیتے ہوئے بتایاکہ انہیں بچپن سے ہی اپنی اس خوبی کا احساس ہوگیا تھا تاہم ان کے والدین پریشان اور خوف زدہ تھے کہ شاید یہ کوئی مرض ہے۔
سڈنی ڈی کاروالہو میسکویٹا نے بتایاکہ ان کے والدین انہیں کئی ڈاکٹروں کے پاس لے کر گئے اور ان کی آنکھوں کاچیک اپ بھی کروایا لیکن سب نے انہیں تندرست ٹھہرایا۔
View this post on Instagram
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے ماہرین نے پروپٹومیٹر نامی ایک جدید آلے کی مدد سے ان کی آنکھوں کے ڈیلے کی آزمائش کی اور انہیں یہ عالمی ٹائٹل نواز دیا۔
ان کا کہنا ہےکہ ایک مرتبہ نگاہوں پر زور دینے کے بعد کل 20 سے 30 سیکنڈ تک ان کی آنکھیں باہر ابل آتی ہیں اور اس دوران ان کی بصارت کچھ دھندلا جاتی ہیں۔




















