Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

72 فٹ اونچی سمندری لہروں پر کائٹ سرفنگ کا مظاہرہ

امریکی خطروں کے کھلاڑی نے 72 فٹ اونچی سمندری لہروں پر کائٹ سرفنگ کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران ہی کردیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر پیٹری میک لافلن کی یہ ویڈیو پوسٹ کی ، جس نے کامیابی سے 72 فٹ 4 انچ (22.5 میٹر) کائٹ سرفنگ کا عالمی ریکارڈ توڑا۔ اس سے قبل پچھلا ریکارڈ 2018 میں پرتگال میں 62 فٹ لہر کا قائم کیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل کائٹ سرفنگ ایسوسی ایشن نے باضابطہ طور پر لہر کی پیمائش اور تصدیق کی، اور گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس  نئے ریکارڈ کی منظوری دے دی۔

 پیٹری میک لافلن کا کہنا ہےکہ 14 سال پہلے جب انہوں نے پتنگ بازی اور سرفنگ شروع کی تھی تو اس وقت سے ان کے ذہن میں کائٹ سرفنگ کا خیال آیا اور اب اس کی کامیابی سے تکمیل ہو گئی۔