Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

38 ہزار غباروں سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا ڈریگن ماڈل

ہانگ کانگ میں 38 ہزار غباروں کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا ڈریگن کا ماڈل تیار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہانگ کانگ کے شاپنگ مال میں سجے اس ڈریگن کے ماڈل کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے عالمی ٹائٹل سے بھی نواز دیا گیا ہے۔

اس ڈریگن کے ماڈل کو دو ماہر بیلون آرٹسٹوں نے 60 رضا کاروں کی  مدد سے تیار کیا ہے جوکہ 137 ہزار فٹ سے زائد طویل ہے۔

 دنیا کے سب سے بڑے بیلون ڈریگن ماڈل قرار دئیے جانے والے اس شاہکار کو نئے چینی سال کی تقریبات کے حوالے سے تیار کیا گیا ہے، جوکہ فروری کے اختتام تک اس شاپنگ مال کی زینت بنے گا۔

بیلون آرٹسٹوں کا کہنا ہے کہ ماڈل کی تیاری میں سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ غباروں کے علاوہ کسی بھی سپورٹ اسٹرکچر کے بغیر ڈریگن ایک ہی جز میں دکھائی دے۔

اس بیلون ڈریگن کو دیکھنے کےلئے سیاحوں اور مقامی افراد کی ایک بڑی تعداد شاپنگ مال کا رخ کر رہی ہے۔