Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ

قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 22  رکنی قومی اسکواڈ بابر اعظم کی زیرقیادت ایمسٹرڈیم سے دبئی کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل زاہد محمود اور محمد حارث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے جبکہ امام الحق اور سلمان علی آغا 26 اگست کو یوکے روانہ ہوں گے۔

عبداللہ شفیق کچھ دن ہالینڈ میں قیام کے بعد 26 اگست کو سیالکوٹ پہنچیں گے جبکہ عثمان قادر، آصف علی، حیدر علی اور افتخار احمد منگل کو دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے اور محمد حسنین انگلینڈ سے ہی دبئی پہنچیں گے۔

متعلقہ خبریں