Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر 2022 کے لیے ناموں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل

نیوزی لینڈ  ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نیل ویگنر کی جگہ میٹ ہینری کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

ٹام لیتھم، ڈیوون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکلز، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، میٹ ہینری، اعجاز پٹیل

پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد وسیم جونیئر اور نعمان علی کی جگہ حسن علی اور نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ:

امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ، ابرار  احمد

متعلقہ خبریں