پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں برطرفیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے وزیر اعظم کے نوٹیفکیشن کا بہانہ بناکر 154 افراد کی برطرفی کا پروانہ جاری کردیا۔
2019کے آئین کے تحت ہونے والی تقرریوں کو ختم کرنے کے لیٹرز جاری ہوگئے۔ ڈومیسٹک کوچز، سپورٹ اسٹاف کو نوکریاں ختم ہونے کے لیٹرز ملنا شروع ہوگئے۔
مزید پڑھیں: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی پاکستان جونیئر لیگ بند کرنے پر رضامند
پی سی بی کی جانب سے برطرف کیے جانے والے ملازمین کو جاری کیے گئے لیٹر میں کہا گیا پی سی بی کا اب 2014 کا آئین لاگو ہو چکا ہے جبکہ آپ کی تقرری 2019 کے آئین کے مطابق ہوئی تھی۔
لیٹر میں کہا گیا کہ اب آپ کی خدمات درکار نہیں ہیں اور آپ کو ذمہ داریوں سے فارغ کیا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں: سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بول نیوز کو انٹرویو پر پی سی بی کا ردعمل
فارغ ہونے والوں میں کوچز ، سلیکٹرز اور دیگر سپورٹ اسٹاف شامل ہے۔ لگ بھگ 154 افراد کو نوکری سے فارغ ہونے کے لیٹرز مل رہے ہیں۔


















