Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی سی بی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا خواہشمند

پی سی بی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ  میں کرانے کا خواہشمند ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی میں برطرفیوں کا سلسلہ شروع، 154 افراد برطرف

مینجمنٹ کمیٹی کے دور میں پی ایس ایل گورننگ کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہے۔اجلاس میں کئی اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

اجلاس میں پی ایس ایل کے شیڈول پر بات کی جائے گی۔ پی ایس ایل کا مجوزہ شیڈول فرنچائز ز کو بھجوایا جا چکا ہے۔

پی ایس ایل کے میچز کا آغاز 13 فروری سے ہو گا، پلے آف اور فائنل لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔فائنل  کے لیے 19 مارچ  کی تاریخ رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8 کا شیڈول سامنے آگیا، افتتاحی تقریب کہاں ہوگی؟

اجلاس میں کوئٹہ میں پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد  کے حوالے سے بھی بات ہو گی۔ پی سی بی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ  میں کرانے کا خواہشمند ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پاکستان ویمن لیگ کے حوالے سے بھی بات ہو گی۔ گورننگ کو نسل میں پی ایس ایل کے فنانشل ماڈل پر تفصیلی بات ہو گی۔

متعلقہ خبریں