قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے دسمبر 2022 کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
🇵🇰 🏴 🇦🇺
The batters dominate the shortlist for ICC Men's Player of the Month for December 2022 🏏
— ICC (@ICC) January 5, 2023
بابر اعظم نے دسمبر مین چار ٹیسٹ میچز میں 65.37 کی اوسط سے523 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں: ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی تنزلی، شاہین کی پوزیشن برقرار
ان کے علاوہ انگلینڈ کے ہیری بروکس اور آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ بھی مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر 2022 کے لیے ناموں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل
خواتین کی کیٹیگری میں سوزی بیٹس، ،چارلین ڈین اور ایشلے گارڈنر کو نامزد کیا گیا ہے۔
🇳🇿 An evergreen star
🏴 An up-and-coming talent
🇦🇺 The top-ranked T20I all-rounderPresenting the nominees for ICC Women's Player of the Month for December 2022!
— ICC (@ICC) January 5, 2023
واضح رہے کہ بابر اعظم اس سے قبل دو مرتبہ آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت چکے ہیں۔


















