Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف اطالوی فٹ بالر انتقال کرگئے

اٹلی کے سابق مایہ ناز فٹ بالر انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  اٹلی سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز سابق فٹ بالر جان لوقا ویالی کینسر سے طویل جنگ لڑنے کے بعد 58 سال کی عمر  میں انتقال کرگئے ۔

مزید پڑھیں: دُنیائے فٹ بال کا عظیم کھلاڑی پیلے دنیا سے رخصت ہو گیا

جان لوقا ویالی نے حال ہی میں  اپنی بگڑتی ہوئی صحت کی وجہ سے اطالوی قومی ٹیم  سے بطور منیجر کام کرناچھوڑ دیا تھا۔

اطالوی شہریوں اور فٹ بال کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں جان لوقا کو فٹ بال کا ہیرو قرار دیا ہے اور  اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ جان لوقا ویالی ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

مزید پڑھیں: ارجنٹائن کے سابق اسٹار فٹبالر میرا ڈونا انتقال کر گئے

انہیں ہمیشہ کے لیے پریمیئر لیگ کے عظیم کھلاڑی  کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں