Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہارون رشید کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا، نجم سیٹھی

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہارون رشید کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا۔

لاہور میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ  ہارون رشید کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا  ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے باقی ممبران کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ملکوں میں لڑائی جھگڑے چلتے رہتے ہیں، کرکٹ جاری رہنی چاہیے، نجم سیٹھی

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ  ایشیا کپ  کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بحرین میں طلب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  افغانستان  کے ساتھ ون ڈے سیریز میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ افغانستان  کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی شارجہ میں کھیلیں گے اور  افغانستان سے سیریز کا آدھا منافع لیں گے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ  میچز پی ایس ایل کے بعد مارچ کےآخری ہفتے میں  ہوں گے تاہم اس کے لیے حکومت  پاکستان کی اجازت  ضروری ہوگی۔

مزید پڑھیں: اگر عامر واپس آنا چاہیں تو نہیں روکیں گے، نجم سیٹھی

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ان  کے بارے  میں اگلے دو تین دن میں فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  مکی آرتھر پاکستان کرکٹ کی کوچنگ  کے لیے واپس آئیں گے۔ وہ آئے تو اپنا کوچنگ پینل خود بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں