Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔

جنوبی افریقہ کے ریسی وینڈر ڈسن اور کوئنٹن ڈی کوک، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور  پاکستان کے امام الحق  بالترتیب دوسری سے پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا بی پی ایل کھیلنے والے پاکستانی پلیئرز کو وطن واپسی کا حکم

بھارت کے شبمان گل دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے جبکہ ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک ایک درجے تنزلی سے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بھارت کے روہت شرما دو درجے ترقی سےنویں پوزیشن پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو ایک درجہ تنزلی سے  دسویں پوزیشن پر چلے گئے۔

بولنگ کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ  کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی تیسری پوزیشن  ہے۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک، افغانستان کے راشد خان، آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا، بنگلہ دیش کےشکیب الحسن بالترتیب چوتھی سے ساتویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر

پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی، بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان اور افغانستان کے مجیب الرحمان بالترتیب آٹھویں سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

 

متعلقہ خبریں