آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر کا اعلان کردیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کے سوریا کمار یادیو کو مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر 2022 قرار دے دیا۔
Presenting the ICC Men's T20I Cricketer of the Year 2022 👀#ICCAwards
— ICC (@ICC) January 25, 2023
مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ائیر 2022 کے لیے بھارت کے سوریا کمار یادیو کے علاوہ پاکستان کے محمد رضوان، انگلینڈ کے سیم کرن اور زمبابوے کے سکندر رضا نامزد ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر کے کپتان مقرر
سوریا کمار یادیو نے 2022 میں 31 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 سنچریز اور 9 نصف سنچریز کی مدد سے 46.56 کی اوسط اور 187.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1164 رنز بنائے۔
وہ محمد رضوان کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک کیلنڈر ایئر میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے دوسرے بلے باز بن گئے اور سال 2022 کا اختتام سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر کیا۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ائیر میں دو پاکستانی کھلاڑی شامل
سوریا کمار یادیو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ 68 چھکے لگاکر نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔


















