Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیٹی کے نکاح پر شاہد آفریدی کا جذباتی پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی کے نکاح پر جذباتی پیغام  جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بیٹی اور داماد کی دلکش تصویر سمیت ایونٹ کی کچھ تصاویر شیئر  کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے جذباتی پیغام لکھا۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے کہا کہ بیٹی آپ کے باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہوتی ہے، اس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں، اور اپنے پورے دل سے اس سے محبت کرتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ والد کی حیثیت سے میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، یہ رشتہ ان دونوں کو مبارک ہو۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1621757937600413699

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح  گزشتہ روز سابق کپتان و جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی  انشاء آفریدی سے ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں