Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز  پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کے کراچی  پہنچنے کی تصاویر شیئر کی گئیں۔

ڈیرن سیمی ابتداء سے ہی پشاور زلمی کا حصہ رہے ہیں اور ٹیم کی قیادت بھی کرچکے ہیں ۔وہ اب بطور ہیڈ کوچ فرائض انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی نے کامران اکمل کو نئی ذمہ داری سونپ دی

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز  13 فروری سے ملتان میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 8: کامران اکمل پشاور زلمی کا حصہ نہیں رہے

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کے میچز چار مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔

ابتدائی 14 میچز کراچی اور ملتان جبکہ باقی 20 میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں