Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی تاریخ کا اعلان

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023  کے فائنل کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)  کے اعلان کے مطابق ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023    کا فائنل  7 سے 11 جون تک لندن میں کھیلا  جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے امکانات روشن

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے فائنل معرکے کی میزبانی پہلے ہی لندن کے اوول گراؤنڈ کو  مل چکی ہے۔

رواں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی کے لیے بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ بابر اعظم ٹاپ تھری بلے بازوں میں شامل

یاد رہے کہ پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ نیوزی لینڈ کے نام رہی تھی۔ نیوزی لینڈ نے فائنل میں بھارت کو  8 وکٹوں سے شکست  دی تھی۔

متعلقہ خبریں