نیوزی لینڈ کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ اور کرکٹرز سے بہت پیار کرتے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل مارٹن گپٹل نے ان خیالات کا اظہار نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(سابقہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 ٹرافی کی رونمائی، سب کو پتا لگنا چاہیے کہ تبدیلی آگئی ہے
مارٹن گپٹل نے کہا کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں نئے لوگوں کے ساتھ کام کر رہا ہوں ۔ ایک نئی ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کبھی پاکستان میں نہیں کھیلا۔ یہاں اچھے فاسٹ بولرز اور اسپنرز ہیں۔نسیم شاہ ، حسنین یہ سب اچھے بولرز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
مارٹن گپٹل کا کہنا تھا کہ آج کل بہت زیادہ لیگ کرکٹ ہوگئی ہے۔ اس لیگ کے لیے بہت پرجوش ہوں، امید ہے یہ ٹورنامنٹ اچھا ہوگا۔


















