Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہوٹل سے اسٹیڈیم تک لائٹس لگانے کا معاملہ، نگراں حکومت کا پی سی بی کو انکار

لاہور: ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک لائٹس لگانے کے معاملے پر پنجاب کی نگراں حکومت نے پی سی بی کو انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہوٹل سے قذافی اسٹیڈیم تک لائٹس لگانے کے لیے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے 80 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صرف 9 میچز کے لیے 80 کروڑ روپے کی بڑی رقم نہیں دی جاسکتی، پی سی بی اپنی لائٹس خریدے تو 25 کروڑ روپے میں کام ہوسکتا ہے۔

ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق پنجاب حکومت کو کرائے پر لائٹس لگانے کے لیے 80 کروڑ روپے کا بل ملا ہے، پی سی بی سالانہ اربوں روپے اکھٹا کرتا ہےلہذا اپنی لائٹس لیکر رکھ لیں۔

ذرائع وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ملتان میں بھی کرایہ کی لائٹس لگانے پر کئی کروڑ کا خرچہ آچکا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی صورت حال میں عوام پر اتنا بڑا بوجھ نہیں ڈال سکتا، یہ پیسہ صوبے کی عوام کا ہے جو ان پر خرچ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کی طرف سے  گزشتہ سال میچز کا ایل ڈبلیو ایم سی کا بل بھی تاحال ادا نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں