Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کیرئیر اختتام پزیر

بھارت کی معروف ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کا کیرئیر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

دبئی ٹینس چیمپئن شپ کا پہلا راؤنڈ میچ ثانیہ مرزا کے کیرئیر کا آخری معرکہ ثابت ہوا۔

ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کے ہمراہ ویمنز ڈبلز میں 4-6، 0-6 سے ہار گئیں۔

آخری میچ میں شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیرئیر ختم ہو گیا ہے۔

بھارت کی 36 سالہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور اب تک انہوں نے چھ گرینڈ سلم ٹرافیز اپنے نام کیں۔

ثانیہ مرزا نے تین ویمن ڈبلز گرینڈ سلم ٹائٹل سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگس کے ساتھ جیتے جبکہ تین مکسڈ ڈبلز گرینڈسلم جیتے دو ہم وطن مہیش بھوپتی کے ساتھ جیتے۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے گزشتہ ماہ میلبرن میں آخری گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کھیلا۔

متعلقہ خبریں