ایشیا کپ کے حتمی وینیو سے متعلق فیصلہ اگلے مہینے ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ کے وینیو سے متعلق بڑا فیصلہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023 کا پاکستان میں انعقاد ممکن نہیں
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس 14 یا 15 مارچ کو دبئی میں ہوگا۔ اے سی سی کی گزشتہ میٹنگ میں وینیو سے متعلق فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔
ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (ہی سی بی) کا ایشیا کپ کی منتقلی کے بارےمیں کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں
پی سی بی کا موقف ہے کہ ایشیا کپ کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل نہیں ہوگا۔ ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔


















