Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا  نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ون ڈے ٹیم رینکنگ؛ نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن چھن گئی

آسٹریلوی اسکواڈ میں مچل مارش اور گلین میکسویل کی واپسی ہوئی ہے۔گلین میکسویل ٹانگ اور مچل مارش ٹخنے کے  فریکچر کا شکار تھے۔

ہیم اسٹرنگ انجری سے نجات پانے والے جھائی رچرڈسن کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں جبکہ پیٹ کمنز ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین اور مارنس لبوشین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان  تین ون ڈے میچز 17، 19 اور22 مارچ کو  کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں