بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹر امام الحق کا شکریہ اداکیا۔
ثانیہ مرزا نے انسٹااسٹوریز میں امام الحق کا پیغام شیئرکرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ایموجی کے ساتھ ’شکریہ امام‘ لکھا۔

ٹوئٹر پر بھی امام الحق نے ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کو ایک عہد کا خاتمہ قراردیتے ہوئے لکھا، ’شاندارکیریئر پرمبارک ہو بھابھی، مجھے یقین ہے کہ آپ کھیلوں کی شوقین نوجوان لڑکیوں کے لئے ایک رول ماڈل ہوں گی، آپ کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات‘۔
Thank you Mere bhai https://t.co/flgbTTCv9U
— Sania Mirza (@MirzaSania) February 22, 2023
جس کے جواب میں ثانیہ نے لکھا ، ’ تھینک یو میرے بھائی’۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کیرئیر اختتام پزیر
واضح رہےکہ حال ہی میں ثانیہ مرزا نے 20 سالہ ٹینس کیرئیر کے بعد ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
36 سالہ ٹینس اسٹار نے 2003 میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا اور 6 گرینڈ سلم ٹرافیز اپنے نام کیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور عائشہ عمر کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی


















