Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، جنوبی افریقہ نے تاریخ رقم کردی

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی

تزمین برٹس 68، لورا وولوارڈٹ 53 اور مریزانے کیپ  ناٹ آؤٹ 27 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے صوفی ایکلیسٹون نے  3 اور لورین بیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی۔

نتالی اسکیور برنٹ 40، ڈینی ویاٹ 34، کپتان ہیتھر نائٹ 31 اور صوفیا ڈنکلے 28 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے آیابونگا خاکا نے 4، شبنم اسماعیل نے 3 نادین ڈی کلرک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب جنوبی افریقہ کی مرد یا خواتین کی سینئر ٹیم  نے کسی آئی سی سی   ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم کل 26 فروری کو فائنل میں آسٹریلیا کے  مد مقابل آئے گی۔

متعلقہ خبریں