Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو با آسانی شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 14ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو با آسانی 66 رنز سے شکست دے دی ہے۔

کراچی میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 8 کے 14ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔

کنگز کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے طیب طاہر نے 65 رنز کی شاندار اننگ کھیلی، میتھیو ویڈ 46، جیمز ونس 27 جبکہ کپتان عماد وسیم 14 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ملتان کی جانب سے احسان اللہ نے 2 جبکہ انور علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 101 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان 29 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، شان مسعود 25، انور علی 12 جبکہ ملتان کے 7 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نا ہوسکے۔

کراچی کنگز کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے تبریز شمسی اور شعیب ملک نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ عاکف جاوید اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز اسکواڈ:

شان مسعود، محمد رضوان، رائلی روسو، ڈیوڈ ملر، خوشدل شاہ، کارلس بریتھویٹ، انور علی، اکیل حسین، اسامہ میر، عباس آفریدی، احسان اللہ

کراچی کنگز اسکواڈ:

میتھیو ویڈ، جیمز ونس، طیب طاہر، شعیب ملک، عماد وسیم، عرفان خان، بین کٹنگ، عامر یامین، محمد موسیٰ، تبریز شمسی، عاکف جاوید

متعلقہ خبریں