Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر جرمنی کی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عتیق الزماں کو جرمنی کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا، اس کا اعلان جرمن کرکٹ ایسوسی ایشن نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق عتیق الزماں کو جرمنی کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے، پاکستان کے سابق کرکٹر اس وقت انگلش کرکٹ بورڈ کے ساتھ بیٹنگ اسکاؤٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

زمان اس وقت انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ  کے ساتھ بیٹنگ اسکاؤٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور

ٹیسٹ کرکٹر عتیق الزماں انگلینڈ سے اپنی لیول-4 کرکٹ کوچنگ سرٹیفیکیشن بھی حاصل کر رہے ہیں۔

جرمنی کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں مردوں کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر عتیق الزماں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

جرمنی کی کرکٹ ٹیم قومی ٹیم اسکاٹ لینڈ میں اس سال موسم گرما میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کے سلسلے میں دو میچز کھیلے گی۔

جرمنی کی کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کرنا ہے۔

جرمنی کرکٹ ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا کہ زمان کا تجربہ قومی اور انڈر 19 اسکواڈز کے لیے اثاثہ ثابت ہوگا۔

پریس ریلیز کے مطابق ایلیٹ کرکٹ میں بطور کوچ اور کھلاڑی عتیق الزماں کی شمولیت ہمارے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کے لیے ایک اثاثہ ہوگی اور ہمیں اپنے موجودہ قومی اور انڈر 19 اسکواڈز کے ساتھ ساتھ جرمن کرکٹ میں عمومی صلاحیتوں کی نشوونما کے قابل بنائے گی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر عتیق الزماں اس سے قبل لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بطور فیلڈنگ اور وکٹ کیپنگ کوچ کام کر چکے ہیں، انہوں نے دسمبر 2021 میں اپنی ملازمت کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

یاد رہے کہ اپنے کھیل کے کیریئر کے دوران عتیق الزماں نے پاکستان کے لیے 1996 سے 2007 تک ایک ٹیسٹ، تین ون ڈے اور 69 فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔

متعلقہ خبریں