Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اندور ٹیسٹ: بھارت کو شکست، آسٹریلیا کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی

تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

اندور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ  میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پہلی اننگز میں پوری ٹیم صرف 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ویرات کوہلی 22، شبمان  گل 21، سریکار بھرت اور امیش یادیو 17،17 ، کپتان روہت شرما 12، رویندرا جدیجا 4، روی چندرن ایشون 3، چتیشور پجارا ایک جبکہ شریاس ایئر اور محمد سراج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے میتھیو کہنمین نے 5، نیتھن لیون نے 3 اور ٹوڈ مرفی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں عثمان خواجہ (60) کی  نصف سنچری کی بدولت 197 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔مارنس لبوشین 31، کپتان اسٹیو اسمتھ 26 اور کیمرون گرین 21 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے 4 جبکہ روی چندرن ایشون اور  امیش یادیو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگز میں  بھی بھارتی  ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور صرف 163 رنز ہی بناسکی۔ چتیشور پجارا59 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

شریاس ایئر 26، روی چندرن ایشون  16،  ویرات کوہلی 13 ،  کپتان روہت شرما 12،  رویندرا جدیجا7،  شبمان  گل 5 ،  سریکار بھرت 3 جبکہ امیش یادیو  اور محمد سراج بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ اکشر پٹیل 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے 8 جبکہ میتھیو کہنمین اور مچل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کو جیت کے لیے 76 رنز کا معمولی ہدف ملا جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا۔ٹریوس ہیڈ 49 اور مارنس لبوشین 28 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ پکی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں